لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا جلال پور پیر والا کے سیلابی علاقوں اور حفاظتی بندوں کا دورہ، فلڈ انتظامات اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ انسانی جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ دونوں حفاظتی بندوں جلال پور پیر والہ اور نوراجہ بھٹہ کو تقریبا ً2 ارب روپے کی مالیت سے تیار کیا گیا ہے، سیلاب و دیگر قدرتی آفات سے بچائوکیلئے ریسکیو 1122 و دیگر متعلقہ محکموں کو اربوں روپوں کی مالیت کی جدید مشینری اور ریسکیو آلات مہیا کر دیئے گئے ہیں۔