مبینہ پولیس مقابلہ ،1ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2فرار

 زخمی ڈاکو ساجد ہسپتال منتقل،موٹرسائیکل،اسلحہ بر آمد،ساتھیوں کی تلاش
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) مبینہ پولیس مقابلہ کیدوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 ڈاکو فرار ہوگئے،پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں 3 ڈاکو شہری ثاقب سے دیپالپور روڈ نزد سا ئوتھ سٹی ہسپتال کے قریب سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے ،جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر کو ملی جس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریسپانڈ کرتے ہوئے ڈاکو ئوں کا تعاقب کیا اور چک 36 جوڑے روڈ پر ڈاکو ئوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی مختلف اطراف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی،پولیس کے مطابق کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا،2 ڈاکو فرار ہوگئے، زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت ساجد عرف ساجو کے نام سے ہوئی ہے۔ خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،زخمی ڈاکو سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ بر آمد کرلیاگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو قتل، رہزنی اور ڈکیتی کی 47 وارداتوں میں ملوث پایا گیا ہے، فرار ڈاکو ئوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا،پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے