زخمی ڈاکو مظہراورصدی احمد ہسپتال منتقل،موٹر سائیکل ،نقدی ، اسلحہ برآمد
گیمبر کینٹ(خصوصی رپورٹ)مبینہ پولیس مقابلہ کیدوران 2ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،2ساتھی فرارہوگئے،تھانہ کینٹ کی حدود 12 فور ایل میں پکڑے گئے زخمی ڈاکوؤں کی شناخت مظہر حسین عرف مظہری اور صدی احمد کے ناموں سے ہوئی، لاہور، پاکپتن، ساہیوال اور دیگر اضلاع میں اقدام قتل، رہزنی اور ڈکیتی جیسے 40 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو شہری اسامہ سے 13 فور ایل سٹاپ کے نزدیک سے موٹر سائیکل نقدی چھین کر فرار ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کینٹ اعظم چشتی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رسپانڈ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، 12 فور ایل کے نزدیک ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جنہیں گرفتارکرکے بلانمبری موٹر سائیکل ،نقدی ،شناختی کارڈ اور اسلحہ برآمدکرلیا گیا، 2 ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔