مبینہ پولیس مقابلہ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،2فرار

 زخمی ڈاکو کاوش نواز عرف کاشی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا
پھول نگر (خصوصی رپورٹ) ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا اور ڈی ایس پی پتوکی طاہر صدیق کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس نیعلاقہ نتھے خالصہ کے قریب مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، زخمی ڈاکو کی شناخت کاوش نواز عرف کاشی سکنہ جمبر خورد کے نام سے ہوئی، جو کہ متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، 15 پر اکرم نامی شہری نے اطلاع دی کہ 3 ڈاکو مجھ سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ہیں ،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو ئوں کی گرفتاری کیلئے نتھے خالصہ کے قریب ناکہ بندی کی، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکو ئوں نے پولیس کودیکھ کر فائرنگ شروع کر دی، ڈاکو ئوں کی اپنی ہی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جس کو موقع سے گرفتار کر کیشہری سیچھینی گئی موٹر سائیکل اور پستول بر آمد کر لیا ، زخمی ڈاکو کے 2 ساتھی فرار ہو گئے، تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ڈاکو ئوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔