زخمی ڈاکو قربان 35مقدمات میں ملوث،موٹر سائیکل، نقدی ، اسلحہ بر آمد
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)مبینہ پولیس مقابلہ کیدوران1ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2فرارہوگئے، پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ ہیڈ کھرل کلاں کے قریب 3 ڈاکو ایک شہری قطب نثار کو لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے، اطلاع پر پولیس ٹیم کا ہیڈ کھرل کلاں کے قریب ڈاکوو?ں سے آمنا سامنا ہو گیا، ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی ،کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر ایک ڈاکو نہر کے قریب زخمی حالت میں پایا گیا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا،پولیس نے زخمی ڈاکو قربان کو گرفتار کر لیا ،جو ڈکیتی ورہزنی 35مقدمات میں مطلوب تھا، زخمی ڈاکو کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ بر آمد کرلیاگیا، زخمی ڈاکو ہسپتال منتقل کرکے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔