بصیرپور(خصوصی رپورٹ)زمیندارسے نقدی موٹرسائیکل وموبائل فون چھین کرفرارہونے والے ڈاکو ئوں کا پل شہامندکے قریب بصیرپورپولیس سے مبینہ مقابلہ ہوگیا،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،دوفرارہوگئے، زخمی ڈاکوسے موقع پر لوٹی ہوئی 8لاکھ نقدی ،موبائل فون ،دوموٹرسائیکلیں اور پستول بر آمدکر لیاگیا، تفصیلات کے مطابق تین مسلح ڈاکوساڑھے نو بجے رات نہرسہاگ کے پل کلاسن حمیدکے قریب احمدیارسے 8لاکھ نقدی، موٹرسائیکل ،موبائل فون چھین کرفرارہوگئے تھے، پولیس کو اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والا ڈاکو مدثرعرف مدثری نول زخمی حالت میں مل گیا،جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا،ابتدائی تفتیش میں اس نے مفرورساتھیوں کے نام محموداورسردارعلی بتائے ہیں۔