زخمی ڈاکو سے لوٹی رقم ، اسلحہ ناجائز برآمد،فرازملزموں کی تلاش جاری
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ 37 ایس پی پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے، 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوو?ں نے 36 ایس پی میں دیہاتیوں کو لوٹا اور فرار ہو گئے, 15 کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس نے موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوو?ں کا تعاقب کیا، 37 ایس پی پھاٹک کے قریب تھانہ صدر پولیس اور ڈاکوو?ں کا آمنا سامنا ہو گیا، مسلح ملزموں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس کے رکنے پر 1 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑا ہوا ملا ،جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے، گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے واردات میں چھینی گئی رقم اور اسلحہ ناجائز بھی برآمد ہوا، زخمی حالت میں گرفتار ہونے اور فرار ہونے والے ڈاکوو?ں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے، پولیس کی جانب سے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش جاری ہے۔