گڑھی شاہو اور گوالمنڈی سے گاڑیاں ،وحدت کالونی شاہدرہ ٹاون اور ستوکتلہ سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق شمالی چھاونی میں عابد سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون۔مصری شاہ میں اسد سے 1 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاون میں پرویز سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔شفیق آباد میں حنیف سے1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،مانگا منڈی میں بشارت سے 1لاکھ 40 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،شالیمار میں جواد سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گڑھی شاہو اور گوالمنڈی سے گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی شاہدرہ ٹاون اور ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔