عبدالغفار سے ڈیڑھ لاکھ، امتیاز سے 1 لاکھ 45ہزار ،موبائل فون چھین لئے، گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔رائے ونڈ سٹی میں عبدالغفار سے1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،لاری اڈا میں امتیاز سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں ممتاز سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،جوہر ٹائون میں سلمان سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں ذیشان سے1لاکھ15ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شادمان اور برکی سے گاڑیاں جبکہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔