اندھا دھند ڈاکے چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شادباغ میں اعجاز سے 1لاکھ 70ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان۔ گارڈن ٹاون میں امجد سے1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون۔گلشن اقبال میں طاہر سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون۔نصیر آباد میں شوکت سے1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون۔شاہدرہ ٹاون میں عبدالمنان سے 1 لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔رائے ونڈ اور غازی آباد سے گاڑیاں جبکہ سبزہ زار مصری شاہ اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔