لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق لاری اڈا میں ارمغان سے 3لاکھ روپے اور موبآل فون،اقبال ٹاون میں سہیل سے 2لاکھ70 ہزار روپے اور موبائل فون,گرین ٹاون میں تسنیم سے 2لاکھ55 ہزار روپے اور موبائل فون،رائے ونڈ میں غفار سے 2 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون۔شفیق آباد میں توقیر سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گلبرگ اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں جبکہ نولکھا ہڈیارہ اور شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔