شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکل اور گاڑیاں چھین لی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق لوئرمال میں میں ناصر سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون۔ماڈل ٹاون میں جمشید سے 2لاکھ 45 یزار روپے اور موبائل فون۔ہڈیارہ میں غلام مصطفی سے 2لاکھ 30 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔جوہر ٹاون میں ابوبکر سے2 لاکھ 25 روپے اور موبائل فون۔گرین ٹاون میں مقصود سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون، نوانکوٹ میں ریحان سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس اے اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی غازی آباد اور ہربنس پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔