شاد باغ پولیس نے 2 منشیات فروش دھر لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے دو منشیات فروش کوگرفتار کرلیاملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپیمالیت کی چرس برآمد کی گئی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریکارڈ یافتہ اجمل عرف اجلی اور الیاس شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن پر شاد باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ منشّیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے