لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے مختلف مقامات میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق شاد باغ پولیس نے مختلف مقامات میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی چرس اور شراب برآمد کر لی گئی ملزم خاور عرف بورا کے قبضہ سے 1500 گرام چرس جبکہ دیگر دو ملزمان سے زہریلی شراب برآمد کی گئی ایس ایچ او شاد باغ شہریار کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیایس پی سٹی قاضی علی رضا نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن پر شاد باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی