شاد باغ پولیس کی کارروائی ،3 منشیات فروش گرفتار

 منشّیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے: ایس پی سٹی قاضی علی رضا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے منشیات فروشی کرتے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی چرس برآمد کی گئی ملزم عمر کے قبضہ سے 1500 گرام چرس جبکہ دیگر دو ملزمان اختر اور یعقوب سے 1100 گرام چرس برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن پر شاد باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ منشّیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے