پتنگ فروش شاد باغ پولیس نے دھر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود پتنگیں فروخت کرنیوالے ملزم کو دوران پٹرولنگ گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزم فہد کو لاکھوںروپے مالیت کی رنگ برنگی تیار پتنگوں سمیت گرفتار کیاگیا ،ملزم کے قبضہ سے 1205 تیار پتنگیں ،47 کیمیکل ڈور کی چرخیاں ،4 پنے برآمدکر لئے گئے ۔ پولیس نے ملزم فہد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی