جنوبی کوریا: بوئنگ 737 طیارہ حادثے کا شکار، فلائٹ ریڈار سے رابطہ منقطع

جنوبی کوریا: بوئنگ 737 طیارہ حادثے کا شکار، فلائٹ ریڈار سے رابطہ منقطع

جنوبی کوریا کے موان ایئر پورٹ پر بوئنگ 737 طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جب طیارے کا فلائٹ ریڈار سے رابطہ لینڈنگ سے ایک منٹ پہلے 500 فٹ کی بلندی پر منقطع ہو گیا تھا۔

 طیارہ 285 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لینڈنگ کے لیے جا رہا تھا۔ جیجو ایئر کے اس طیارے نے 2009 میں پہلی پرواز بھری تھی اور 15 سال میں کوئی سنگین واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔طیارہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 2:59 بجے موان ایئر پورٹ کے رن وے کو چھوتے ہوئے تیز رفتار کے باعث تباہ ہو گیا۔ جیجو ایئر لائن نے 19 سال میں 40 جدید طیارے اپنے بیڑے میں شامل کیے ہیں اور 44 نئے بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں کا آرڈر بھی دیا ہے۔موان ایئر پورٹ کی تعمیر 1997 میں شروع ہوئی اور 2007 میں مکمل ہوئی، جہاں سالانہ 543,247 مسافر سفر کرتے ہیں۔