جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کے حادثے نے دل دہلا دینے والے حقائق کو اجاگر کیا ہے، جس میں 179 افراد ہلاک ہو گئے۔
پرندے کے ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا، اور جب مسافروں کو اپنی موت کا یقین ہوگیا، تو انہوں نے اپنے اہل خانہ کو آخری پیغامات بھیجے۔موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہل خانہ نے بتایا کہ حادثے سے چند منٹ قبل ایک مسافر نے موبائل پر پیغام بھیجا کہ "کیا میں اپنے آخری الفاظ کہہ دوں؟" تاہم بدقسمتی سے وہ مسافر وقت پر بچ نہ سکا۔ نیٹ ورک کی خرابی کی وجہ سے بعد میں کئی پیغامات اہل خانہ کو پہنچے، جن میں مسافروں نے اطلاع دی کہ طیارے کو پرندہ ٹکرایا اور اس کے بعد طیارہ کنٹرول کھو بیٹھا۔ کچھ مسافروں نے اپنی آخری تحریر میں لکھا "اب اگلے جہاں میں ملاقات ہوگی" جبکہ کچھ نے لکھا "سب کچھ ختم ہوگیا"۔