جنوبی کوریا میں ایئرپورٹس کی حفاظت بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے، جس میں تمام ایئرپورٹس پر پرندوں کے جلد پتہ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز جیسے تھرمل امیجنگ کیمرے اور برڈ ڈیٹیکشن ریڈار نصب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ہوائی جہاز کے حادثات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے، خاص طور پر پرندوں کے ٹکرا جانے کے خطرات کو کم کرنے کے لیے۔ایئرپورٹس پر موبائل سونک ڈیوائسز بھی نصب کی جائیں گی تاکہ درمیانے اور بڑے سائز کے پرندوں کو دور رکھا جا سکے۔ وزیرِ سول ایوی ایشن نے اس منصوبے کو ہَوا بازی کی حفاظت کے لیے جامع اصلاحاتی اقدامات قرار دیا اور کہا کہ یہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب جنوبی کوریا میں ایک طیارہ حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 179 افراد کی جانیں ضائع ہو گئی تھیں۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ پرندوں کی وجہ سے پیش آیا تھا، جس کے بعد برڈ ڈیٹیکشن ڈیوائسز کو نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔یہ منصوبہ ایئرپورٹس کی سیکیورٹی اور ہوائی جہازوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے، اور اس کے ذریعے فضائی سفر کے دوران پرندوں کے خطرات کو کم کیا جائے گا۔