جنوبی کوریا میں فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، پائلٹ ہلاک

جنوبی کوریا میں فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، پائلٹ ہلاک

جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

 یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر سیئول سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع یوسیونگ کے پہاڑی علاقے میں جنگل کی آگ بجھانے کے لئے کام کر رہا تھا۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا کے مشرقی علاقوں میں 12 مختلف مقامات پر جنگل کی آگ لگی ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں اب تک 19 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ آگ 5 دن قبل لگی تھی اور مسلسل پھیلتی جا رہی ہے۔ اس آگ نے 991 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اور اس کے نتیجے میں 27 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

آگ کی شدت کی وجہ سے ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا، اور حکومت نے جیلوں سے قیدیوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ آگ کی وجہ سے سڑکیں اور مواصلاتی نظام معطل ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کیا جا رہا ہے۔