کراچی کے علاقے برنس روڈ پر مدینہ مسجد کے قریب ایک عمارت کی پانچویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا، اور خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم، آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کی کوششوں سے مزید نقصان سے بچا گیا اور عمارت کو محفوظ کیا گیا۔