کراچی: رشید آباد میں کباڑ کے گودام میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں

کراچی: رشید آباد میں کباڑ کے گودام میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں

کراچی کے علاقے رشید آباد کے کوہاٹی محلے میں بلدیہ کے کباڑ کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

 فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پایا گیا۔آگ لگنے کے نتیجے میں گودام میں موجود زیادہ تر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات کا فی الحال تعین نہیں کیا جا سکا، اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی کی وجہ سے آگ بڑے حادثے میں تبدیل ہونے سے بچ گئی۔