گلستان جوہر میں رہائشی عمارت کا چھجا رکشوں پر گرگیا، جانی نقصان نہیں ہوا

گلستان جوہر میں رہائشی عمارت کا چھجا رکشوں پر گرگیا، جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی: گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب رہائشی عمارت کی پہلی منزل کے فلیٹ کا چھجا اچانک سڑک پر گرگیا، جس کا ملبہ نیچے کھڑے موٹر سائیکل رکشوں پر جاگرا۔

عینی شاہدین کے مطابق چھجا گرنے کے دوران ملبہ زور دار دھماکے کے ساتھ رکشوں پر گرا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔خوش قسمتی سے حادثے کے وقت کوئی شخص ملبے کی زد میں نہیں آیا اور واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کے بعد شہریوں نے عمارت کی خستہ حال صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے واقعے کا نوٹس لینے اور خطرناک عمارتوں کا معائنہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔