دبئی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے اطراف کی عمارتیں خالی کرانی پڑی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے مال آف ایمریٹس کے قریب واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت کی 10 سے 12 فلورز میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور رہائشیوں کو بحفاظت عمارت سے نکال لیا۔آگ سے عمارت کے تین فلورز کو نقصان پہنچا، تاہم فوری طور پر کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
دبئی کی کثیر المنزلہ عمارتوں کو عالمی شہرت حاصل ہے، کیونکہ ان کی تعمیر میں اس بات کو خاص طور پر مدنظر رکھا جاتا ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔اسی روز دبئی میں ایک اور عمارت میں بھی آگ لگ گئی تھی، تاہم اس حادثے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔