پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم، 18 شوکاز نوٹسز

 افسران، جوانوں سے جواب طلبی ، محکمانہ سزائیں ، 4 اہلکاروں کو آخری وارننگ جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کے دوران 18 شوکاز نوٹسز پر افسران اور جوانوں سے جواب طلبی کی۔ اس موقع پر 10 اہلکاروں کو سروس اور تنخواہ ضبطگی، انکریمنٹ روکنے اور دیگر محکمانہ سزائیں دی گئیں جبکہ 4 اہلکاروں کو آخری وارننگ جاری کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ پولیس میں کام چور، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اس حوالے سے کڑے احتساب کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔محمد فیصل کامران نے مزید کہا کہ جو اہلکار فرائض منصبی کو احسن طریقے سے انجام دیں گے، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔