پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں یومِ شہدائے پولیس پر پروقار تقریب

 شہداء کے اہلِ خانہ کو میڈلز ،  بچوں میں خصوصی تحائف تقسیم کئے گئے:سی سی پی او بلال 
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، مسلح افواج کے سینئر افسران، پولیس افسران، شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں شہداء کے اہلِ خانہ کو میڈلز سے نوازا گیا جبکہ شہداء کے بچوں میں خصوصی تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر شرکاء نے اپنے خطاب میں شہدائے پولیس کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔اپنے خطاب میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ شہداء پیکج کے تحت2024-26ء کے دوران شہداء کے 10 خاندانوں کو 14 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے رہائشی مکانات جبکہ مالی معاونت کی مد میں 10 خاندانوں کو 4 کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔ اسی طرح 124 شہداء کے بچوں کو 3 کروڑ 59 لاکھ روپے کے سکالر شپس اور25 شہداء کے خاندانوں کو جہیز فنڈ کی مد میں ایک کروڑ 9 لاکھ ر روپے سے زائد کی رقوم دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہداء کے ورثاء کو دیگر ویلفیٔر سہولیات بھی مسلسل فراہم کی جا رہی ہیں