پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سیمینار

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اینٹی ریپ ایکٹ آگاہی اور ٹریننگ سیمینار ہوا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نویدایس پی سٹی منزہ کرامت اور ایس پی سول لائنز شاہد احمد خان ڈی ایس پی لیگل شاہد صدیق، سرکل ڈی ایس پیز، ایس ایس او آئی یوانچارجز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ٹریننگ سیشن میں پولیس افسران نے اینٹی ریپ ایکٹ سے متعلق آگاہی لیکچرز دیئے۔