عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے: ایس پی سٹی
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب تین بچے بازیاب کروالئے پولیس کے مطابق بچوں کے گھر نہ پہنچے پر والد نے اپنے بیٹے سمیت بھتیجوں کے اغواء کا مقدمہ درج کروا گیا تھا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے نوٹس پر ایس پی سٹی نے سربراہی میں بچوں کی بازیابی کے لیے فوری ٹیم تشکیل دیبچے زاکر،حمزہ اور عمیر نجی مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے ملزم عثمان نے ورغلا کر بچوں کو کراچی والی بس میں بیٹھا دیاملزم نے بچوں سے انکا موبائل لیکر اسکی سم توڑ دی تاکہ گھر رابطہ نہ کر سکیں ملزم عثمان بچوں کو یونان بھجوانے کا جھانسہ دیکر اپنے ساتھی کے ہمراہ اغواء کرنا چاہتا تھاایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق بادامی باغ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے مدرسے کے چوکیدار عثمان کو گرفتار کر لیاملزم کی نشان دہی پر بچوں کو بازیاب کر کے بحفاظت والدین کے سپرد کیا گیاگرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاجگر کے ٹکڑوں کے بحفاظت ملنے پر والد نے بادامی باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی ایس پی سٹی نیبچوں کی بحفاظت بازیابی پر ایس ایچ او بادامی باغ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔