لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی نادر آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب بچی کو تلاش کر لیا پولیس کے مطابق5 سالہ سحرش گھر سے باہر چیز لینے کے لیے نکلی تھی لیکن بچی گھر واپس نہ پہنچی ایس پی کینٹ کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے بچی کے والد محمد ا?صف کی درخواست موصول ہونے پر فوری نا معلوم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیاایس پی کینٹ کی جانب سے بچی کو فوری تلاش کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی چند گھنٹوں کے اندر چوکی انچارج نادر ا?باد نعیم سلطان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچی کو بحفاظت تلاش کر لیا،ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق بچی کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی5 سالہ بچی سحرش کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نیچوکی انچارج نادر ا?باد نعیم سلطان اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت الرٹ