اغواء کے مقدمہ میں مطلوب بچے بازیاب

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی سپر ٹاؤن پولیس نے15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب بچوں کو تلاش کر لیا ۔پولیس کے مطابق 14 سالہ گلفام، 12 سالہ عثمان، 11 سالہ وسیم اور13 سالہ عمر فاروق گھر سے اکٹھے کھیلنے کے لیے نکلے تھے لیکن گھر واپس نہ پہنچے۔ایس پی کینٹ کی ہدایت پر چوکی سپر ٹاؤن پولیس نے بچوں کے والد غلام مصطفی کی درخواست پر فوری نا معلوم کے خلاف اغواء  کا مقدمہ درج کرکے بچوں کو فوری تلاش کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔24 گھنٹوں کے اندر چوکی انچارج سپر ٹاؤن آصف اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچوں کو سیالکوٹ سے بحفاظت تلاش کر لیا۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق بچوں کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نیچونے انچارج سپر ٹاؤن آصف اقبال اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناددینے کا اعلان کیا۔