لاہور(کرائم رپورٹر)داتادربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب 3لڑکیوں کو تلاش کرلیاپولیس کے مطابق مدرسے کی طالبات اپنی سہیلی کے ساتھ نکلیں اور لاپتہ ہو گئیں،ورثاء نے تلاش کرنے کے بعد تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کروا دیا،ایس ایچ او داتا دربار نے ٹیم کے ہمراہ چند گھنٹوں میں بچیوں کو بحفاظت تلاش کر لیا،مزید تحقیقات کے لئے بچیوں کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ایس پی سٹی بلال احمد نے داتا دربار پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔