لاہور میں روپوش عبدالرحمن اور رمضان شاہدرہ پولیس کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے کارروائیاں کرتے ہوئے کراچی اورلاہور پولیس کو اغواء کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے اقبال ٹاؤن، اورشاہدرہ سے ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیاکریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو اے کیٹگری کے اشتہاری نکلے ملزمان اغواء کے مقدمات میں راولپنڈی اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کیخلاف تھانہ سر سید 235/24 (سینٹرل سندھ) اور 3200/24 مانگامنڈی (لاہور) میں خاتون اغواء کے مقدمات درج ہیں ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھے گرفتار عبدالرحمن اور رمضان کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ اقبال ٹاؤن اور شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ ای پولیس ایپ کی مدد سے بین الاضلاعی ملزمان بھی پولیس کی گرفت میں ہیں