لاہور(کرائم رپورٹر) وحدت کالونی پولیس نے اغواء کے مقدمے میں مطلوب لڑکی کو کامیاب کارروائی کے دوران بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق لڑکی اپنی سہیلی کے ہمراہ چھوٹی بہن کو کالج سے لینے گئی تھی تاہم واپس گھر نہ پہنچی، جس پر والد وسیم عباس کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا۔ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان کی ہدایت پر لڑکی کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر لڑکی کو جوہر ٹا ئون سے بازیاب کر لیا۔ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان کا کہنا ہے کہ لڑکی کو بحفاظت والد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔والد وسیم عباس نے بیٹی کی بازیابی پر وحدت کالونی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس ٹیم کے لیے دعا ئوں کا اظہار کیا۔ایس پی اقبال ٹا ئون نے ایس ایچ او وحدت کالونی انسپکٹر اختر اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔