لاہور(کرائم رپورٹر)سندر اڈا ملتان روڈ کے قریب تیز رفتار ٹویوٹا ہاء ایس الٹ گئی 8افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق سندر اڈا ملتان روڈ کے قریب تیز رفتار ٹویوٹا ہائیس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے آرایچ سی مانگا ہسپتال میں منتقل کردیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی