موٹروے ایم فورانٹرچینج کے قریب حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،لاشیں وزخمی ہسپتال منتقل
گوجرہ (آئی این پی) پنجاب کے علاقے گوجرہ میں مسافر وین الٹ گئی۔ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق گوجرہ میں موٹروے ایم فور پر انٹر چینج کے قریب تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی۔ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔