حادثے کے وقت تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر لوٹ رہے تھے
بدین(آئی این پی )بدین میں شادی کے مہمانوں کو لے جانے والی ایک سوزوکی وین انصاری شوگر ملز کے قریب زرداری روڈ پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا زخمیوں میں 16 خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ماتلی پولیس اور ایدھی کے رضاار موقعے پر پہنچے اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال ماتلی منتقل کیا جہاں سے ایک خاتون کی نازک حالت کے باعث انہیں سول اسپتال حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔ باقی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حادثے کے وقت تمام افراد سانجر چانگ کے گائو ں رئیس لکی رند واپس جا رہے تھے جہاں سے وہ ماتلی میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔