مسافر وین الٹ گئی، 3افرادجاں بحق

موٹروے ایم فورانٹرچینج کے قریب حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،مرنیوالوں میں خاتون بھی شامل
گوجرہ (خصوصی رپورٹ) پنجاب کے علاقے گوجرہ میں مسافر وین الٹ گئی۔ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق گوجرہ میں موٹروے ایم فور پر انٹر چینج کے قریب تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی۔ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔