نہر سے نومولود کی لاش برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقیمیں نہرسے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی،ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے بچے کی لاش نہر سے نکالی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ میں نہر سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیم موقع پر پہنچی۔ریسکیوغوطہ خور ٹیم نے نومولود بچے کی لاش نہر سے نکالی۔ لاش پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔