نہر سے نومولود کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ملتان روڈ ٹھوکر نیاز نہر سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی بتایا گیا ہے کہ ملتان روڈ ٹھوکر نیاز نہر سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی بتایا گیا ہے اطلاع ملنے پر ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے نہر سے بچی کی لاش کو نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے نومولود کی لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تاحال لاش کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہ ہو سکا ہے۔