راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی ،ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے لاش نہر سے نکال کر مردہ خانے منتقل کر دی
لاہور(کرائم رپورٹر)نہر سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر کنال پل نہر میں نومولود کی لاش دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے لاش نہر سے نکال لی ۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔