شہباز شریف کابینہ میں توسیع ، اکھاڑ پچھاڑ
وفاقی کابینہ کے اراکین کی تعداد 18سے بڑھ کر 28ہو جائے گی ، پہلے سے وزراء اور معاون خصوصی کے محکمہ جات کو بھی تبدیل کرنے پر سوچ بچار شروع،ڈاکٹر توقیر شاہ کومشیر لگائے جانے کا امکان،تینوں وزراء اور مشیر پیر کو حلف اٹھائینگے
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں مزید 10ارکان کو شامل کیا جائے گا جس کے بعد وفاقی کابینہ کے اراکین کی تعداد 18سے بڑھ کر 28ہو جائے گی جس کے لیے وفاقی حکومت کے پاس مختلف نام زیر غور ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے پہلے سے وزراء اور معاون خصوصی کے محکمہ جات کو بھی تبدیل کرنے پر سوچ بچار شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق فضل چودھری، حنیف عباسی، طلال چوہدری کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا، ڈاکٹر توقیر شاہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مشیر لگائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تینوں وزراء اور مشیر کی پیر کے روز حلف برداری ہونے کا امکان ہے