شہباز شریف کابینہ میں توسیع کی تیاریاں
حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، طارق فضل کو وزارت قومی صحت ،خالد مگسی کو وزارت مواصلات اور مصطفی کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی جاسکتی ہے،وزارت وفاقی تعلیم خالد مقبول صدیقی کے پاس ہی رہے گی: ذرائع
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ، 4 نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی نواز شریف سمیت دیگر شراکت داروں سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے حنیف عباسی ، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی اور ایم کیوایم کے مصطفی کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے وزرا کی حلف برداری کل 27 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، طارق فضل کو وزارت قومی صحت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ خالد مگسی کو وزارت مواصلات اور مصطفی کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی جاسکتی ہے۔سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اِس وقت خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ انکے پاس وزارت وفاقی تعلیم کا بھی قلمدان ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت وفاقی تعلیم خالد مقبول صدیقی کے پاس ہی رہے گی۔