بیرسٹر عقیل حزیفہ رحمان‘افضل کھوکھر‘عبدالرحمان کانجو‘سردار یوسف‘ڈاکٹر توقیر شاہ کو بھی شامل کیا جائیگا
نوشین افتخار‘رومینہ خورشید‘رضا حیات حراج‘چودھری ریاض بھی شامل ہوں گے‘کل یا پرسوں حلف برداری ہوگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ میں توسیع کرنے کافیصلہ کرلیا گیا‘مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری اور افضل کھوکھر کابینہ میں شامل ہوں گے۔وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال بھی شامل ہوں گے، بیرسٹر عقیل اور حزیفہ رحمان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ عبد الرحمان کانجو اور سرادر یوسف بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے جو گزشتہ حکومت میں بھی وفاقی وزیر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں، اسی طرح ڈاکٹرتوقیر شاہ وزیراعظم کے مشیر ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کی سیالکوٹ سے خاتون رکن اسمبلی نوشین افتخار کے علاوہ رومینہ خورشید عالم، رضاحیات ہراج اور چوہدری ریاض کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کی حلف برادری کی تقریب 27 یا 28 فروری کو ایوان صدر میں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ن لیگ کے حنیف عباسی کو وزارت ریلوے کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کو وزارت مواصلات جبکہ ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔