2 افرادگرفتار،20ستانی ،31 غیر ملکی پاسپورٹ ،یورپ،چین،برطانیہ ،امریکا کے جعلی سٹیکرز برآمد
گوجرانوالہ ،اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے جعلی ویزے بنانے والی فیکٹری پر کارروائی کے دوران 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا، ملزم ملک کے مختلف علاقوں میں ایجنٹوں کی مدد سے شہریوں کو جعلی ویزے فراہم کر رہے تھے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی جانب سے انسانی سمگلرز کے خلاف خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی گئی، شادمان کالونی میں چھاپے کے دوران 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزموں میں ضیاالرحمٰن اور اعجاز احمد شامل ہیں ، ملزم جعلی پاسپورٹ، ویزا سٹیکرز اور دیگر سفری دستاویزات بنانے اور فروخت کرنے میں ملوث ہیں، جعلی دستاویزات کے ذریعے سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرتے تھے ، ملزموں سے بڑی تعداد میں جعلی ویزا سٹیکرز برآمد کیے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کا حصہ ہیں ، ان سے 20 پاکستانی اور 31 غیر ملکی پاسپورٹ بھی برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ جعلی ویزا سٹیکرز کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں بھی برآمد ہوئیں، ملزموں سے یورپ کے 96، چین کے 18، برطانیہ کے 41، امریکا کے 12 جعلی ویزا سٹیکرز کے ساتھ ساتھ برازیل، انڈونیشیا، ترکیہ، سربیا، یونان، سویڈن، مالٹا، کروشیا، سپین، پرتگال، یو اے ای کے جعلی ویزا سٹیکرز بھی برآمد ہوئے۔ ملزموں سے 95 گوجرانوالہ ،اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے جعلی ویزے بنانے والی فیکٹری پر کارروائی کے دوران 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا، ملزم ملک کے مختلف علاقوں میں ایجنٹوں کی مدد سے شہریوں کو جعلی ویزے فراہم کر رہے تھے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی جانب سے انسانی سمگلرز کے خلاف خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی گئی، شادمان کالونی میں چھاپے کے دوران 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزموں میں ضیاالرحمٰن اور اعجاز احمد شامل ہیں ، ملزم جعلی پاسپورٹ، ویزا سٹیکرز اور دیگر سفری دستاویزات بنانے اور فروخت کرنے میں ملوث ہیں، جعلی دستاویزات کے ذریعے سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرتے تھے ، ملزموں سے بڑی تعداد میں جعلی ویزا سٹیکرز برآمد کیے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کا حصہ ہیں ، ان سے 20 پاکستانی اور 31 غیر ملکی پاسپورٹ بھی برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ جعلی ویزا سٹیکرز کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں بھی برآمد ہوئیں، ملزموں سے یورپ کے 96، چین کے 18، برطانیہ کے 41، امریکا کے 12 جعلی ویزا سٹیکرز کے ساتھ ساتھ برازیل، انڈونیشیا، ترکیہ، سربیا، یونان، سویڈن، مالٹا، کروشیا، سپین، پرتگال، یو اے ای کے جعلی ویزا سٹیکرز بھی برآمد ہوئے۔ ملزموں سے 95 جعلی سٹامپ، بینک ڈپازٹ سلپس، 13 جعلی رہائشی کارڈز اور امیگریشن سٹمپس، لیمی نیشن شیٹس اور دیگر سفری دستاویزات ضبط کرلی گئیں۔ ملزمان سے چیمبر آف کامرس کے فیک کارڈز، سٹوڈنٹ کارڈز، موبائل فونز، لیمی نیشن مشینیں، ٹائپنگ مشینیں بھی برآمد کی گئیں، گرفتار ملزموں کا منظم نیٹ ورک مختلف ایجنٹس کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جب کہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔