ملزم نے گھر میں فیکٹری کھول رکھی تھی ‘ جعلی سیرپ تیار کرکے مقامی میڈیکل سٹور پر فروخت کرتا تھا
شیخوپورہ (یواین پی) صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں کھانسی کا جعلی شربت بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد کے علاقہ سعید نگر میں سکیورٹی اداروں اور پولیس کی جانب سے ایک مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں جعلی شربت بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، آپریشن کے دوران کھانسی کے جعلی سیرپ کی 25 ہزار بوتلیں، مضرصحت خام مال اور شربت کے 6 ڈرم برآمد ہوئیپولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزم اسلم نے گھر میں فیکٹری کھول رکھی تھی، ملزم جعلی سیرپ مقامی میڈیکل سٹور پر فروخت کرتا تھا تاہم سکیورٹی اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن سے پہلے ہی ملزم اسلم موقع سے فرار ہوگیا