آتشبازی کاساما ن بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی،گولے برآمد

پولیس نے آتشبازی  تیار کرنے اور فروخت کرنے والے 4 ملزم گرفتار  کرلیے
پاکپتن(خصوصی رپورٹ ) پولیس کا آتش بازی کا سامان تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون، 4 ملزمان گرفتار آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری سمیت بھاری مقدار میں گولے برآمد مقدمات درج.ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی خصوصی ہدایت پر پاکپتن پولیس کی جانب سے آتش بازی کا سامان تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے ضلع بھر میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے آتش بازی کا سامان تیار کرنے اور فروخت کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی 1 عدد فیکٹری اور بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد کر لیا تھانہ چکبیدی پولیس نے سکندر چوک میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے 2 ملزمان ساجد علی اور احمد خان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے 50 عدد گولے اور بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد ہوا، چکبیدی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاتھانہ ملکہ ہانس پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون میں سندھے خان پر کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم صفدر علی کو گرفتار کر لیا۔