ڈی جی فوڈ نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کردی
لاہور (خصوصی رپورٹ)فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب کا جعلی ویب سائٹ کے خلاف بڑا اقدام، نیٹ ورک بے نقاب کردیا، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر میانوالی کی نشاندہی پر متعلقہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا کر ڈی جی فوڈ نے تحقیقات شروع کردیں۔ ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے کو مراسلے میں کارروائی کی سفارش کی تھی، جعلی ویب سائٹ بلاک کرنے اور ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا، ترجمان کے مطابق گندم اور مصنوعات کے جعلی پرمٹ جاری کرنے والی متعدد فلار ملز کیخلاف کارروائیاں یقینی بنائی جائیں گی،جعلسازی میں ملوث دیگر افراد کے گرد شکنجہ سخت کرنے کے بھی احکامات جاری کیے جاچکے ہیں، جعلی ویب سائٹ کا استعمال کرنیوالوں عناصر کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے،ڈی جی فوڈ پنجاب نے پی ٹی اے سے جعلی ویب سائٹ فوری بند کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔