حیدرآباد، جیکب آباد، جامشورو، سکھر‘کوئٹہ‘اسلام آباد‘باجوڑ‘پشاور‘لاہور سے نمونے لئے گئے
اسلا م آباد (آئی این پی)ملک بھر کے پہلے سے متاثرہ 26 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) کی نشاندہی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ان اضلاع میں بیماری کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) میں قائم انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق حیدرآباد، جیکب آباد، جامشورو، قمبر، کراچی سینٹرل، کراچی ایسٹ، کراچی ساتھ، کیماڑی، کورنگی، ملیر، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سجاول، سکھر، چمن، لورالائی، پشین، کوئٹہ، ژوب، اسلام آباد، باجوڑ، پشاور، ڈیرہ غازی خان، لاہور، ملتان اور راولپنڈی سے نمونے لیے گئے تھے جن میں وائرس کی نشاندہی ہوئی۔