وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون پہلے سے متاثرہ 7 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے
چارسدہ (آئی این پی )ملک بھر میں پولیو کے 4 کیسز رپورٹ کے ہونے کے بعد مزید 8 اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون پہلے سے متاثرہ 7 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے۔اس کے علاوہ یہ وائرس خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ بھی پہنچ گیا جو پہلے پولیو وائرس سے غیر متاثرہ ضلع شمار ہوتا تھا۔ان 8 نئے اضلاع میں کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال ملک بھر میں مجموعی طور پر متاثرہ اضلاع کی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ رواں سال ملک میں پولیو وائرس کے 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ ہونے والے کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی وائرس کے پھیلا کے اشارے ہیں۔