سندھ کے تین اضلاع میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق

لکی مروت میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی، نمونے دسمبر 2024میں لیے گئے 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سندھ کے تین اضلاع میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، 2024میں لیے گئے ماحولیاتی نمونوں کے مطابق چار اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان ، لکی مروت، خیرپور کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی، متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے نمونے گزشتہ سال دسمبر میں لیے گئیتھے۔ ٹنڈو الہ یار،خیرپور، ٹنڈو محمد خان میں پہلی مرتبہ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت قومی صحت کے مطابق 2024میں 73پولیو کیسز ہوئے ہیں۔